کورونا وائرس کیخلاف ڈبلیو ایچ او کی مہم کیلئے فنڈ کی ضرورت: گوٹریس

اقوام متحدہ،اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نےعالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی قیادت میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی ویکسین اور اس کے علاج کے کیلئے میڈیکل سائنس کی ترویج کیلئے ’ایکسس ٹو کووڈ 19ٹولز (اے سی ٹی) ایکسیلیریٹر‘نامی عالمی مہم کے لئے جلد فنڈ اکٹھا کرنے کی اپیل کی ہے۔
جمعرات کے روز مسٹر گوٹریس نے کووڈ۔ 19 ٹولز ایکسیلیریٹر (اے سی ٹی۔ کونسل) کےآغاز کے موقع پر عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا’’دنیا کو پہلے کی طرح متحرک ، فعال اور خوشحال بنانے کے لئے ہمیں کووڈ ۔19 جیسے عالمی مسئلے کا حال نکالنا ہوگا ، جس کے لئے بڑے پیمانے پر ہمیں فنڈ کی ضرورت ہے۔
سکریٹری جنرل نے کہا’’اب تک اس میں 3 ارب امریکی ڈالر کا تعاون کیا گیا ہے ، جو اس مہم کو شروع کرنے کیلئے انتہائی ضروری ہے ، لیکن ہمیں اسے کامیاب بنانے کے لئے 35 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔‘‘ اگلے تین ماہ کے اندراس عالمی مہم کیلئے 15ارب ڈالر جمع کرنے ہوں گے جس سے ویکسین اور علاج معالجے کی ترقی کے لئے تحقیقی کام کو مزید آگے بڑھایا جاسکے ۔ اس لئے عالمی برادری کو فوری طور پر اس میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔‘‘

 

Related Articles