مانچسٹر میں خطرناک ڈرائیونگ سے نمٹنے و سڑکوں پر حفاظتی اقدامات کیلئے نیا اسپیڈ کیمرہ لانچ

مانچسٹر ،دسمبر۔گیرٹر مانچسٹر پولیس نے خطرناک ڈرائیونگ سے نمٹنے اور سڑک پر حفاظتی اقدامات کے لئے نیا اسپیڈ کیمرہ لانچ کیا ہے۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران بیری کے رہائشیوں نے کار حادثات میں اضافے اور اس کی سڑکوں پر سماج مخالف ڈرائیونگ میں اضافے کے حوالے سے متعدد خدشات کا اظہار کیا ہے، اس سلسلے میںGMP نےBury کونسل اور اس کی کمیونٹی سیفٹی پارٹنرشپ سے ملاقات کی اور Bury کے روڈ نیٹ ورک پر تیز رفتار گاڑیوں میں اضافے سے نمٹنے میں مدد کے لئے نئے اسپیڈ کیمرہ کیلئیفنڈ فراہم کیا جی ایم پی کے مقامی افسران اب بیری میں سڑک کے نیٹ ورکس میں اور کونسل اور مقامی کمیونٹی کی طرف سے تشویش کی جگہ پر اسپیڈ کیمرہ استعمال کرنے کے قابل ہیں۔ نئے اسپیڈ کیمرہ کو باضابطہ طور پر GMP کے چیف سپرنٹنڈنٹ کرس ہل نے بیری کونسل کے کونسلرز کے ساتھ 2دسمبر کو لانچ کیا۔ کونسلر ایلن کوئن، بیری کونسل کی کابینہ کے ممبر برائے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور آپریشنز، نے کہاکہ تیز کاریں بیری میں کمیونٹیز کے بڑے خدشات میں سے ہیں۔ Bury s GMPڈسٹرکٹ کے چیف سپرنٹنڈنٹ کرس ہل نے کہاہے کہ سپیڈ کیمرہ بیری اور گریٹر مانچسٹر کی کمیونٹی کیلئے ایک یاد دہانی ہے، یہ اس بات کو بھی یقینی بنائیگا کہ ڈرائیور سڑک کی رفتار پر عمل کریں اور سماج مخالف یا لاپرواہی سے ڈرائیونگ میں ملوث نہ ہوں۔

Related Articles