مصر میں منی بس راہگیروں پر چڑھا دی گئیں، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

قاہرہ ،دسمبر۔مصر میں ہفتہ کی شام جنونی ڈرائیور نے منی بس راہگیروں پر چڑھا دی جس سے 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ مصری حکام نے بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرائیور پاگل پن کی حد تک تیز رفتاری کے ساتھ اور بریک کے بغیر گاڑی چلا رہا تھا۔ اس نے گاڑی جوس کی دکان پر چڑھا دی۔منی بس کے روندے جانے کے حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ عزبۃ النخل میں نئے پل کے اوپر سے متعدد افراد گر گئے۔ جس سے 10 افراد زخمی اور 5 ہلاک ہو گئے ، حادثہ کا شکار ہونے والے افراد عزبۃ النخل کی الطرہ التوفیقیہ سٹریٹ پر چل رہے تھے۔ زخمیوں اور مرنیوالوں کی نعشوں کو فوری طور پر المرج کے ون ڈے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے حوالے سے ضروری قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔تحقیقات میں مزید کہا گیا ہے کہ منی بس عزبۃ النخل میں نئے پل کے اوپر سے آرہی تھی اور بریک لگنے کی وجہ سے کنٹرول کھو بیٹھی اور کئی دیگر کاروں سے ٹکرا گئی۔ایک طبی ذریعہ نے بتایا کہ مرنے والوں کو مردہ خانے اور زخمیوں کو پبلک پراسیکیوشن کے ہسپتالوں میں لے جایا گیا۔

Related Articles