سعودی عرب نے  امریکہ سے جی 20 کے کام کاج پر تبادلہ خیال کیا

ریاض، 7 ستمبر (اسپوتنک) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پر کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی لڑائی میں جی 20 کے کام کاج اور مغربی ایشیاء کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سعودی پریس ایجنسی نے یہ اطلاع دی ۔ معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کو کم کرنے کے لئے جی -20 فریم ورک کے تحت کی جارہی کوششوں کے ساتھ تال میل بنائے رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے علاقائی امن کے قیام کے لئے امریکہ کا شکریہ اد ا کیا اور کہا کہ سعودی عرب فلسطین کے مسئلے کا مناسب طریقے سے حل کرنے اور امن کے قیام کے لئے کوشاں رہے گا۔

 

Related Articles