لندن ٹیوب پر وکٹوریہ لائن شور کی شکایات کیلئے ہاٹ سپاٹ

لندن/ لوٹن،اگست ۔ لندن ٹیوب نیٹ ورک پر وکٹوریہ لائن شور کی شکایات کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ بن گیاہے۔ والتھم سٹو سے برکسٹن تک چلنے والی لائن کے پانچ حصوں میں ٹیوب ٹنل میں اونچی آواز میں چیخنے کی 306شکایات موصول ہوئی ہیں۔ لندن اسمبلی کی رکن کیرولین پیجن نے ٹرانسپورٹ فار لندن سے شور کو روکنے کیلئے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ٹرانسپورٹ فار لندن کا کہنا ہے کہ اس نے پچھلے چھ مہینوں میں 17500میٹر شور سے متعلق ریل پیسنے کا کام کیا ہے اور وہ یہ مشورہ دیتا ہے کہ پٹریوں سے آنے والا شور عام ٹوٹ پھوٹ، ٹریک کی خرابیوں یا غلط جوڑوں سے ہو سکتا ہے۔ کیرولین پیجن جنہوں نے میئر کے سوال کے وقت جواب کے ذریعے ڈیٹا حاصل کیا اور کہا کہ شور کی شکایات مسافروں، ڈرائیورز اور ٹیوب لائنز کے اوپر یا اس کے قریب رہنے والے لوگوں سے آرہی ہیں۔ لبرل ڈیموکریٹ نے بی بی سی لندن کو بتایاکہ ٹیوب پر لوگ جب کچھ حصوں پر ہوتے ہیں تو تیزی سے اپنے کانوں کو ڈھانپ لیتے ہیں۔جوبلی لائن کا تھوڑا سا حصہ جسے میں اب کیننگ ٹاؤن کے قریب سٹی ہال جانے کے لیے استعمال کرتا ہوں، خوفناک ہے۔ آپ اس سے اوپر بات نہیں کر سکتے کیونکہ آپ کچھ سن نہیں سکتے۔ ٹرانسپورٹ فار لندن کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2016 سے کنگز کراس سینٹ پینکراس اور ہائیبری اور آئلنگٹن کے درمیان وکٹوریہ لائن سیکشن ٹیوب نیٹ ورک سب سے زیادہ شور کی شکایات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ 108، ناردرن لائن پر ویسٹ فنچلے تا ہینڈن سینٹرل 75 شکایات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے دیگر ٹاپ پانچ حصوں میں سے تین وکٹوریہ لائن پر ہیں جن میں وکٹوریہ اور پملیکو کے درمیان اور ووکسال اور اسٹاک ویل کے درمیان ہیں جن دونوں کو شور کی 54 شکایات موصول ہوئی ہیں جب کہ والتھم سٹو سنٹرل سے بلیک ہارس روڈ تک شور کی 51شکایات ریکارڈ کی گئیں، ایستھر شارپلز، ٹرانسپورٹ فار لندن کی ڈائریکٹر برائے اثاثہ کارکردگی اور کیپٹل ڈیلیوری نے اصرار کیا کہ شور کی ہر شکایت کی مکمل اور فوری طور پر چھان بین کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے صارفین، عملے اور پڑوسیوں کے لیے ٹیوب پر اور آس پاس کے علاقوں میں شور کی سطح کو کم کرنے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ یہ ایک ترجیح ہے اور ہم اس کو حاصل کرنے کے لیے پْرعزم ہیں، ہم شور کے مسائل کو بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں اور متعدد اصلاحات کی ہیں، بشمول موصل ریل کے جوڑوں کو ہٹانا اور اس کی حالت کو بہتر بنانا شامل ہے، ٹرانسپورٹ فار لندن نے مزید کہا کہ شور کی اہم سائٹس کا سینئر انتظامیہ کے ذریعہ ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جاتا ہے اور شور کی کسی بھی شکایت کی آن لائن اطلاع دی جا سکتی ہے۔

 

 

Related Articles