آرمینیا اور آذربائیجان تنازعات کے پر امن حل پر متفق

ماسکو ،نومبر۔ آرمینیا اور آذربائیجان نے تنازعات کے پر امن حل پر اتفاق کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق روسی صدر پیوٹن کی سربراہی میں دونوں ممالک کے سربراہان نے ملاقات کی،جس میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے سے متعلق پیشگی شرائط پر غور کیا گیا۔ پیوٹن نے ملاقات کو بہت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے معاہدوں کے لیے ہمارے درمیان راہیں ہموار ہوئی ہیں۔ بعض موضوعات پرماہرین کی مشاورت ضروری سمجھِی گئی ہے ،جب کہ بعض نکات کو خارج کر دیا گیا ہے۔ سہ رکنی ملاقات کے بعد ایک مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ خطے میں طویل مدتی بنیادوں پر بحالی امن کی کوششیں ناگزیر ہیں۔

Related Articles