چین کے پاکستان میں گہرے اسٹریٹیجک مفادات ہیں: امریکہ

واشنگٹن،  امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ چین کے پاکستان میں گہرے اسٹریٹیجک مفادات ہیں جن کی وجہ سے کچھ متضاد صورت حال کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان قریبی رشتہ قائم رہے گا۔ امریکی حکومت کی ایک سرکاری رپورٹ میں یہ دعوی کیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع نے ’چین میں فوجی اور دفاعی ڈیولپمنٹ‘ کے موضوع پر کانگریس کو حوالے کی جانے اپنی سالانہ رپورٹ میں پاکستان کو ایک ایسے ملک کے طور پر ذکر کیا گیا ہے جہاں چین دونوں ’دوطرفہ اور کثیر جہتی‘ تعلقات کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔
ڈان نے اس ہفتہ کی ابتدا میں شائع اس رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں چین فوجی لاجسٹک سہولیات کے لئے مقامات پر غور کرتا ہے۔ اس درمیان چین اور پاکستان نے رپورٹ میں کئے گئے ان دعوؤں کومسترد کردیا ہے۔
رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ چین کی اسٹریٹیجک سپورٹ فورس (ایس ایس ایف) نامیبیا، پاکستان اور ارجنٹینا میں ٹریکنگ، ٹیلی میٹری اور کمانڈ اسٹیشن آپریٹ کررہا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ پاکستان میں چین کی ون بیلٹ ون روڈ (او بی او آر) منصوبہ، پائپ لائن اور بندرگاہ کی تعمیر سے جڑی ہوئی ہیں جس کا مقصد ملکا آبنائے جیسے راستوں سے توانائی وسائل کے ٹرانسپورٹ کے سلسلے میں چین کی خودکفالت کو کم کرنا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا

Related Articles