ڈینگی سے متاثر ہونے کے بعد سلمان خان کمزور ہوگئے؟
ممبئی،اکتوبر۔بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارتی تہوار بھائی دوج پر اپنی تصویر شیئر کر کے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق خبر دے دی۔حال ہی میں ڈینگی سے صحت یاب ہونے والے سلمان خان نے اپنے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی بِنا شرٹ کے تصویر شیئر کی جس سے مداحوں نے ان کی صحت کا اندازہ لگا لیا۔سلمان خان کی پوسٹ کے بعد ان کے سیکڑوں مداحوں میں اداکار کی صحت سے متعلق تشویش دور ہوگئی اور انہوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اداکار کی تصویر کو ان کے اکاؤنٹس پر لاکھوں لوگوں نے پسند کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔گزشتہ روز سلمان خان نے اپنے بہنوئی کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی، وہاں موجود مہمان اور مداح بھی ان کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے تھے۔