کے جی ایف اسٹار اور ان کی اہلیہ کہاں چھٹیاں منا رہے ہیں؟

ممبئی،جولائی۔ساؤتھ انڈسٹری کی بلاک بسٹر فلم کے جی ایف اسٹار یش اور ان کی اہلیہ رادھیکا پنڈٹ سلووینیا میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔اداکارہ رادھیکا پنڈت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تصاویر شیئر کی ہیں۔رادھیکا نے زرد رنگ کا خوبصورت لباس پہنا ہوا ہے جبکہ یش سفید ٹی شرٹ پر ایک ہلکے سبز رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔رادھیکا نے کیپشن دیا کہ یہ ملک واقعی محبت ہے، یہاں کے لوگ بہت گرمجوش ہیں، یہاں کے نظارے مبہوت کر دینے والے ہیں اور پکوان بیحد ذائقیدار ہیں۔اس سے پہلے بھی رادھیکا نے یش کے ساتھ سلووینیا کے خوبصورت مقامات پر لی گئی تصاویر شیئر کی تھیں۔

Related Articles