عالیہ بھٹ نے دیوالی کہاں منائی؟

ممبئی،اکتوبر۔ہر سال کی طرح بالی ووڈ اداکاروں نے اس دیوالی پر بھی شاندار تقریبات کا انعقاد کیا اور پورے جوش وخروش سے اپنے اس مذہبی تہوار کا جشن منایا۔اس موقع پر عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر شیئر کیں۔ اداکارہ کی جانب سے انسٹا پوسٹ میں ان کی ہاتھ میں موم بتی تھامے جو پہلی تصویر شیئر کی گئی ہے وہ گزشتہ سال کی دیوالی کے موقع پر بنائی گئی تھی جبکہ دوسری تصویر اس سال دیوالی کے موقع پر بنائی گئی ہے جس میں وہ اپنے بستر میں لیٹے ہوئے نظر آرہی ہیں۔اْنہوں نے اپنی یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’پچھلے سال کی تصویر کے ساتھ میری طرف سے سب کو دیوالی مبارک ہو کیونکہ اس سال میں بستر پر دیوالی گزار رہی ہوں‘۔2021ء میں عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے ساتھ بھر پور انداز مین دیوالی کا جشن منایا تھا اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ لیکن اس سال کی دیوالی اداکارہ کے لیے کافی مختلف ہے کیونکہ وہ حاملہ ہیں۔

Related Articles