شاہ رخ خان نے بڑے بیٹے کا نام ’آریان‘ کیوں رکھا؟
ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے بڑے بیٹے کا نام آریان خان رکھنے کی بہت ہی دلچسپ وجہ بتائی ہے۔شاہ رخ خان کبھی اپنے کام تو کبھی اپنے مداحوں اور کبھی اپنے مزاحیہ اور دلچسپ انداز کی وجہ سے میڈیا کی نظروں کا مرکز بنے رہتے ہیں۔اب شاہ رخ خان کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر پھر سے وائرل ہورہا ہے۔اس انٹرویو میں شاہ رخ خان نے اپنے بڑے بیٹے آریان خان کا نام ’آریان‘ رکھنے کی ایک دلچسپ وجہ بتائی ہے۔اْنہوں نے بیٹے کا نام آریان رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ’وہ بیٹے کا نام آریان رکھنے کی وجہ نہیں جانتے ہیں‘۔اْنہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ’بس اْنہیں نام کی آواز پسند آئی تو اْنہوں نے سوچا کہ جب ان کا بیٹا بڑے ہوکر کسی لڑکی کو بتائے گا کہ اس کا نام آریان خان ہے،تو وہ واقعی متاثر ہوں گی‘۔اْنہوں نے اپنے بیٹے کی شکل وصورت کے بارے میں کہا کہ’اس کی شکل ہم دونوں(شاہ رخ خان اور گوری خان) سیملتی ہے‘۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ’دراصل وہ اور گوری کی ایک جیسی خصوصیات رکھتے ہیں، دونوں کی آنکھیں بڑی اور موٹے ہونٹ ہیں، شاید آریان کے چہرے کے تاثرات ان کے جیسے ہیں، لیکن ان کے خیال میں ہم دونوں کی خصوصیات رکھتا ہے‘۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان ناصرف بھارت بلکہ بین الاقوامی میڈیا پر بھی خبروں میں نظر آئے۔ممبئی کروز شپ منشیات کیس میں آریان خان کی گرفتاری اور بعد میں ضمانت پر رہائی کی خبر شاید ہی کسی میڈیا چینل یا اخبار میں نظر نہ آئی ہو۔یہی نہیں رہائی کے بعد بھی آریان خان اپنی چھوٹی بہن سہانا خان کے ہمراہ آئی پی ایل 2022 کی نیلامی کی تقریب میں اپنے والد کی غیر موجودگی میں ان کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز (KKR) کی نمائندگی کرنے کی وجہ سے خبروں کا مرکز رہے اور آج کل آریان خان بطور مصنف اپنے بالی ووڈ ڈیبیو کی وجہ سے خبروں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔