راہل کی پہلی بار کپتانی کے لئے پرجوش مینک

دبئی ، کنگز الیون پنجاب کے کپتان لوکیش راہل کے ساتھی کھلاڑی اور پرانے دوست مینک اگروال کا کہنا ہے کہ راہل پہلی بار آئی پی ایل کی کپتانی کریں گے اور وہ ان کے لئے بہت پرجوش ہیں۔
راہل پہلی بار آئی پی ایل کی کپتانی کرنے جارہے ہیں۔ اس سے قبل پنجاب کی کپتانی روی چندرن اشون کے ہاتھوں میں تھی لیکن اشون اس بار دہلی کیپٹلز کے لئے کھیلیں گے۔ مینک نے کہا کہ وہ اور راہل آر سی بی میں انل کمبلے کی سربراہی میں کھیل چکے ہیں اور آنے والے سیزن میں اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔
مینک نے کہا کہ راہل اور میں نے ایک ساتھ کھیلنا شروع کیا اور ہم انڈر 19 ساتھ کھیلے تھے۔ اس کے بعد ہم نے ٹیسٹ میں کھیلا۔ ہم بھی ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ پہلی بار کپتانی کریں گے اور میں ان کے لئے بہت پرجوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم دونوں آر سی بی میں کمبلے کی سربراہی میں کھیل چکے ہیں۔ بحیثیت کوچ کمبلے بھائی کے پاس ایک عمدہ منصوبہ تھا اور وہ ہر ایک کے لئے کردار کی وضاحت کرتے تھے۔ جب کوئی آپ کے کردار کا فیصلہ کرتا ہے تو اس سے یہ صاف ہوجاتا ہے کہ آپ کہاں کھڑے ہیں اور اگلے درجے تک جانے کے لئے آپ کو کیا کرنے کی ضرورت ہے۔
مینک نے کہا کہ ٹیم کا ماحول راہل ، کرس گیل اور گلین میکسویل جیسے لیجنڈ کھلاڑیوں کی موجودگی سے بہت آرام دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں گیل ، راہل ، نکولس پورن اور میکسویل جیسے کھلاڑی ہیں جو کھل کر میدان میں خود کو پیش کرتے ہیں۔

Related Articles