ملنگا ذاتی وجوہات کی بناء پر آئی پی ایل سے دستبردار

ممبئی ، دفاعی چمپیئن ممبئی انڈینز کے فاسٹ بالر سری لنکا کے لست ملنگا ذاتی وجوہات کی بناء پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں 19 ستمبر کو ہونے والے آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
یہ معلومات دیتے ہوئے ممبئی انڈینز نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ملنگا نے ٹیم سے درخواست کی تھی کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر اور سری لنکا میں اپنے کنبے کے ساتھ رہنے کی وجہ سے سیزن کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ممبئی انڈینز نے ملنگا کی جگہ آسٹریلیائی فاسٹ بولر جیمز پیٹنسن سے معاہدہ کیا ہے۔
پیٹنسن رواں ہفتے ابوظبی میں ممبئی انڈینز ٹیم میں شامل ہوں گے۔ آئی پی ایل کا سیزن متحدہ عرب امارات کے تین شہروں دبئی ، شارجہ اور ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔ ممبئی کی ٹیم اس وقت ابو ظبی میں روہت شرما کی کپتانی میں ہے اور بایو سیکیور ماحول میں پریکٹس کر رہی ہے۔
ممبئی ٹیم کے مالک آکاش امبانی نے پیٹنسن کو ٹیم میں شامل کرنے کا خیرمقدم کیا ہے اور ملنگا کو اپنا پورا تعاون دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیمز ہماری ٹیم کے لئے صحیح انتخاب ہیں اور خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے حالات میں ،وہ ہمارے تیز حملے کو مضبوط کریں گے۔
آکاش امبانی نے کہا کہ لست ملنگا ایک لیجنڈ ہیں اور وہ ممبئی ٹیم کا مضبوط ستون تھے۔ ہم اس سے انکار نہیں کرسکتے کہ ہم اس سیزن میں ان کی کمی محسوس کریں گے۔ لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت سری لنکا میں ملنگا کے کنبے کو ان کی ضرورت ہے۔ ممبئی انڈینز کی تشکیل خاندانی بنیاد پر کی گئی تھی اور ہمارے لئے ہماری ٹیم کے ممبران اور ان کی دیکھ بھال اولین ترجیح ہے۔ ہم جیمز کو اپنے خاندان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
حال ہی میں یہ اطلاع ملی تھی کہ ملنگا 19 ستمبر سے 10 نومبر تک ہونے والے آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن کا افتتاحی میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ اس وقت یہ اطلاع ملی تھی کہ ملنگا کے والد بیمار تھے اور ان کا آپریشن کرنا پڑا تھا۔ ملنگا اب ذاتی وجوہات کی بنا پر آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے۔
28 اگست کو 37 سال کی ہونے والے ملنگا آخری بار اس سال مارچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ہوم سیریز میں سری لنکا کے لئے کھیلے تھے۔ انہوں نے جون جولائی میں سری لنکا کرکٹ کے زیر اہتمام کنڈیشننگ کیمپوں میں حصہ نہیں لیا تھا۔
ملنگا نے گزشتہ سال چنئی سپر کنگز کے خلاف آئی پی ایل کے فائنل میں آخری اوور میں آٹھ رنز کا دفاع کرکے چوتھی بار کامیابی کے ساتھ ممبئی کے خطاب کا دفاع کیا تھا۔ ملنگا نے پہلے تین اوورز میں 42 رنز دئے تھے ۔ انہوں نے آخری اوور کی پہلی پانچ گیندوں پر سات رنز دیئے تھے اور آخری گیند پر شاردل ٹھاکر کی وکٹ حاصل کی تھی جبکہ چنئی کو جیتنے کے لئے دو رنز درکار تھے۔
ملنگا آئی پی ایل کے سب سے کامیاب بالر ہیں اور وہ ممبئی انڈینز کے لئے 2009 سے 2019 تک کھیلے۔ ملنگا نے 122 میچوں میں 170 وکٹیں حاصل کی ہیں جو آئی پی ایل میں سب سے زیادہ ہے۔

Advertisement

Related Articles