لالو نے کہا یہ آپ نے کیا کیا؟ اتنی دور چلے گئے۔
لالو، تیجسوی کا رگھونش پرساد کے انتقال پر اظہار تعزیت
نئی دہلی، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو سینئر رہنما رگھونش پرساد سنگھ کی موت پر شدید رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت یاد آئیں گے۔
آر جے ڈی سپریمو نے ٹویٹ کیا،’عزیزم رگھونش بابو! یہ آپ نے کیا کیا؟ میں نے پرسوں ہی آپ سے کہا تھا کہ آپ کہیں نہیں جا رہے ہیں؟ لیکن آپ اتنی دور چلے گئے۔ بے لفظ ہوں۔ بہت یاد آئیں گے‘۔
سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے مسٹر سنگھ کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا،’رگھونش بابو کی انقلابی، سوشلسٹ دھار، آر جے ڈی کے ہر کارکن کے کردار میں ہے۔ ان کی غریب کے تئیں تشویش، پالیسی، نظریہ، کام اور طرز زندگی ہمیشہ ہمارے لیے باعث ترغیب رہے گی۔ آر جے ڈی کے مضبوط رکن، تیز طرار سوشلسٹ، عظیم عوامی انقلابی، ہمارے گارجین کی راہ دکھانے والے مسٹر رگھونش بابو کے سانحۂ موت سے رنجیدہ ہوں‘۔ آپ سبھی آر جے ڈی خاندان کے رہنما، باعث ترغیب و تحریک، آواز تھے۔ آپ کی کمی آر جے ڈی کو ہمیشہ محسوس گی‘۔
انہوں نے کہا،’قابل احترام رگھونش بابو! ابھی چند روز قبل تو ایمس میں آپ سے بات ہوئی تھی۔ میرے، جلد صحتیاب ہونے کی بات پر آپ نے کہا تھا کہ جلد باہر آکر ساتھ میں زبردست جدوجہد کریں گے۔ والد گرامی کے جیل جانے کے بعد آپ چند لوگ ہی تو انرجی اور حوصلہ دیتے رہے ہیں‘۔ اچانک چلے گئے آپ اور مجھے تقریباً تنہا کر گئے‘۔