خاتون کے تیندوے کو راکھی باندھنے کی تصویر وائرل

راجستھان۔اگست۔بھارت میں ان دنوں رکشا بندھن کا تہوار منایا جارہا ہے اور اس موقع پر ایک خاتون کی تیندوے کو راکھی باندھنے کی تصویر سامنے آئی ہے۔میڈیا کے مطابق یہ تصویر ریاست راجستھان سے سامنے آئی ہے جہاں ایک خاتون رکشا بندھن کے موقع پر تیندوے کو راکھی باندھ رہی ہیں۔وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہیکہ بظاہر یہ تیندوے کا بچہ ہے جسے خاتون آسانی سے راکھی باندھ رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر اس تصویر پر صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں جس میں کسی نے اسے جانور سے محبت قرار دیا تو کسی نے اسے خطرناک عمل کہا۔

Related Articles