کوہلی آسٹریلیا کے دورے پر جائیں گے:بورڈ
نئی دہلی ، ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی جنوری میں پہلے بچے کا باپ بننے کے باوجود آسٹریلیا کے دورے پر جائیں گے۔بچے کی پیدائش کے سبب آسٹریلیا کے دورے پر نہ جانے کے تعلق سے میڈیا میں زیر گردش خبروں کے بعد کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کو پریشانی لاحق ہوگئی تھی ۔
ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایک اہلکار نے واضح کیا ہے کہ کوہلی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا کے دورے پر جائیں گے۔اس سے قبل کوہلی نے حال ہی میں اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی زچگی کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات دی تھیں۔ جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کا بچہ جنوری 2021 تک ہوسکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں کوہلی اس وقت اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنے کے بجائے آسٹریلیائی دورے پر ہوسکتے ہیں۔کپتان وراٹ کوہلی جنوری میں باپ بن سکتے ہیں۔ 27 اگست کو کوہلی نے ٹویٹر کے ذریعہ بتایا تھا کہ بیوی انوشکا شرما ماں بننے والی ہیں۔تاہم کوہلی نے ابھی کچھ واضح نہیں کیا ہے۔ توقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کے دورے پر جائیں گے۔واضح رہے کوہلی کے آسٹریلیا نہ جانے کی خبر سے براڈکاسٹر کو بھی تشویش ہے کیوں کہ ناظرین کورونا کی وجہ سے اسٹیڈیم میں موجود نہیں ہوں گے۔ اگر کوہلی جیسے بڑے اسٹار بھی سیریز میں نہیں کھیلیں گے تو لوگ ٹی وی پر میچ دیکھنا پسند نہیں کریں گے۔ در حقیقت پورے دورے کے لئے براڈکاسٹرز کے 161 کروڑ روپے داؤ پر لگے ہیں۔جبکہ اکتوبر-نومبر میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی وجہ سے سی اے کو پہلے ہی 1600 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ٹورنامنٹ کورونا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے جو اب 2022 میں ہوگا۔
سی اے کے ایک اہلکار نے کوہلی کے بارے میں کہا کہ وہ اس دورے میں شامل ہوں گے۔انہوں نے ابھی کچھ نہیں کہا ہے۔ وہ اس دورے کو آدھا بھی کرسکتے ہیں لیکن ابھی تک کچھ بھی واضح نہیں ہے۔ تاہم سیریز میں ابھی بھی کافی وقت ہے۔ ہندوستان کو آسٹریلیا میں 4 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے کھیلنا ہیں۔ اس دورے کا آغاز 3 دسمبر کو برسبین ٹیسٹ سے ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ بیرون ملک ایڈیلیڈ میں 11 دسمبر کو کھیلے گی۔ اس کے بعد ون ڈے سیریز کا پہلا میچ پرتھ میں 12 جنوری کو کھیلا جائے گا۔