مانچسٹر ہوائی اڈے پر لمبی قطاریں اور سامان غائب ہونے کی شکایات

مانچسٹر ،جولائی۔اس موسم گرما میں سفری افراتفری سے نمٹنے کے لیے مانچسٹر ہوائی اڈے پر لمبی قطاروں کی تصاویر، سامان غائب ہونے کی شکایات اور کھانے کے نہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، مانچسٹر ہوائی اڈے کے ایک اسٹاف کارکن کے مطابق مسافر سب سے بڑی غلطی اب بھی کر رہے ہیں کہ وہ اسکینرز کے لیے اپنے بیگ تیار نہیں کرتے، انہوں نے کہا مسافر عملے کی ہدایات سنیں ،مسافر اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب ہوائی اڈے جائیں توو آپ کے پاس زیادہ سامان نہ ہو، ائر لائنز میں لائن کے قوانین سخت ہیں ، زیادہ تر ممالک اپنے Covid سفری قوانین میں نرمی کر رہے ہیں لیکن بہت ساری منزلوں پر اب بھی ویکسین کی ضروریات یا Covid ٹیسٹوں کے حوالے سے پابندیاں ہیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ تمام دستاویزات کے ساتھ ہوائی اڈے پر پہنچیں،کیونکہ اگر آپ کے پاس کاغذی کارروائی درست نہیں ہے تو عملہ مدد کرنے کے لیے کچھ نہیں کر سکتا۔ آپ کو اپنی پرواز کے لیے ہوائی اڈے پر کب پہنچنا چاہئے اس بارے میں ائر لائنز کے مختلف اصول ہیں، بہت سارے لوگ جلدی پہنچ جاتے ہیں جس سے سیکورٹی اور چیک ان کی قطاریں بہت لمبی ہو جاتی ہیں، مانچسٹر ہوائی اڈے نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ مختصر فاصلے کی پروازوں کے لیے روانگی سے تین گھنٹے پہلے نہ پہنچیں، ہوائی اڈے کے کارکن نے کہا کہ لوگ اب بھی جلدی آتے ہیں۔

Related Articles