سشانت کے گلے پر پڑنے والے نشان اور کپڑے میں واضح فرق، سی بی آئی تحقیقات شروع ہوتے ہی خود کشی کیس نیا رخ اختیار کرگیا

ممبئی ، بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے معاملے کی بھارت کے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے تحقیقات شروع کردی ہیں جس کے دوران اہم انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ میڈیا کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سی بی آئی نے کافی گڑ بڑ پکڑی ہے جس سے ان کی خود کشی کا معاملہ مشکوک ہوگیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سشانت کے گلے پر جس نشان اور کپڑے کا ذکر کیا گیا ہے دونوں میں فرق ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کے وقت کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا ہے۔ عام طور پر شام ڈھلنے کے بعد پوسٹ مارٹم نہیں کیا جاتا ہے ، لیکن سشانت کا پوسٹ مارٹم رات میں ہی کیوں کردیا گیا۔سی بی آئی اس معاملے کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ کورونا کی رپورٹ آنے سے پہلے پوسٹ مارٹم کیسے کرلیا گیا، اس جلد بازی کا جواب لینے کیلئے ٹیم ہسپتال پہنچی تو ڈاکٹرز نے بتایا کہ انہوں نے ممبئی پولیس کے کہنے پر پوسٹ مارٹم میں جلدی کی۔ جب پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حوالے سے ممبئی پولیس سے پوچھ تاچھ کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ابھی حتمی پوسٹ مارٹ نہیں آئی۔

Related Articles