وزارت صحت نے ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو بھی عرفات منتقل کیا
مکہ مکرمہ،جولائی۔وزارت صحت نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے متعدد حجاج کو مکہ کے ہیلتھ کلسٹرسے جڑے ہسپتالوں میدان عرفات منتقل کیا تاکہ وقوف عرفات کا حصہ بن سکیں اور حج کی ادائیگی کر سکیں۔ ان مختلف عوارض کی وجہ سے ہسپتالوں میں داخل کرائے گئے حجاج کے ہمراہ سپیشلائزڈ میڈیکل ٹیمیں بھی روانہ کی گئیں۔ تاکہ مکہ سے عرفات جاتے ہوئے یا میدان عرفات میں ان حجاج کی طبعیت بگڑنے کا خدشہ ہو تو انہیں بغیر کسی تاخیر کے ڈاکٹراور طبی سہولیات فراہم ہو سکیں۔وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مکہ کے ہیلتھ کلسٹر نے حجاج کے قافلون کے لیے ایک مربوط پروگرام ترتیب دے رکھا تھا۔ تاکہ ان کی مکہ سے روانگی سے لے کر میدان عرفات میں ان کی موجودگی تک ان کی طبی کور میسر رہے۔ ہرمریض کے لیے میڈیکل ٹیم یقینی بنائی گئی تھی۔ جو ان کی ان کی صحت کے امور کی ہمہ قت نگرانی کرتی رہی اور ان کی خوراک وغیرہ کا بھی خیال رکھتی رہی۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وزارت صحت نے ہسپتالوں میں داخل شدہ مریضوں کے لیے ایک ٹرانسپورٹ پلان بھی تیار کیا تھا تاکہ وہ اپنی بیماری کی وجہ سے ادائیگی حج سے محروم نہ رہیں۔اس سلسلے میں بسوں اور کے قافلے، ہر طرح کی جدید ترین طبی سہولیات سے لیس ایمبولینسز کے روانہ ہوئیں۔ امراض قلب سے متعلق ایمرجنسی کے لیے بھی ہر طرح کے لوازمات ہمراہ تھے ، حتی کہ مصنوعی تنفس سے آلات کا بھی انتظام کیا گا تھا۔وزارت صحت نے بتایا کہ اس قدر شاندار انتظامات اور مریضوں کے لیے چوکسی کے ساتھ توجہ کی وجہ سے مریض حجاج نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا بہت شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس قدر حسن انتظام کے ساتھ حج کی ادائیگی کو سب کے لیے آسان بنا دیا حتی کہ مریضوں کو بھی کوئی دقت نہ ہونے دی۔