سنسناٹی میں مرے اور جوکووچ کی جیت

سنسناٹی ،سنسناٹی اوپن ٹینس میں برطانیہ کے اینڈی مرے اور سربیا کے نواک جوکووچ نے اپنے اپنے میچ جیت لیے۔
سنسناٹی اوپن ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے الیگزینڈر زیوریو کو شکست دیکر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔ مرے کی جیت کا اسکور 3-6 ،6-3 اور 5-7 رہا۔
اگلے مرحلے میں مرے کا مقابلہ مائی لوس رونک سے ہوگا جنہوں نے ڈینیئل ایوانز کو 3-6 اور 5-7 سے زیر کیا۔
ایک اور میچ میں سربیا کے نواک جوکووچ نے لیٹویا کے ریکارڈاس بیرنکیس کے خلاف 6-7 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔

Related Articles