امریکی صدر کاملک میں اسلحے کی روک تھام پر زور
واشنگٹن ،جون۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے قانون سازوں سے اسلحے کی روک تھام کے لیے سخت قوانین منظور کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ فائرنگ کے واقعات پر قابو پایا جا سکے۔خبروں کے مطابق صدر جو بائیڈن نے اپنی اپیل میں حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ صدر جو بائیڈن نے کانگریس میں اپنے 17منٹ کے خطاب میں کہا کہ ’ہم اور کتنا قتل عام کا سامنا کر سکتے ہیں؟ ہم امریکی عوام کو دوبارہ ناکامی سے دوچار نہیں کر سکتے۔‘انہوں نے ریپبلکن سینیٹرز کی اکثریت کی جانب سے سخت قوانین کی حمایت سے انکار کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ رویہ‘ قرار دیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ’قانون سازوں کو ہتھیاروں کی خریداری کے لیے عمر کی حد 18سے 21سال تک بڑھانی چاہیے۔