وسیم اکرم کی بولنگ میں ریٹائرمنٹ کے 20 سال بعد بھی کاٹ برقرار

کراچی ،جون۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے 20 سال بعد بھی وسیم اکرم کی بولنگ میں کاٹ برقرار ہے۔لندن میں عظیم اسپنرشین وارن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے چیریٹی میچ میں وسیم اکرم نے چار اوورز میں تین وکٹ حاصل کئے اور 20گیندوں پر نصف سنچری بنائی۔ میچ میں وسیم اکرم کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے عظیم کھلاڑی برائن لارا، انگلینڈ کی سابق خواتین کپتان شارلٹ ایڈورڈز، ایان بیل، مونٹی پنیسر، مائیکل اتھرٹن، نیل جانسن، کمنٹیٹر مارک نکولس شریک ہوئے۔ دو مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان کلائیو لائیڈ نے امپائرنگ کی۔ وسیم اکرم نے مائیکل ایتھرٹن کو کلین بولڈ کیا۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

 

Related Articles