20 سال بعد پہلی بار پانی پینے والا شخص

لندن،جون۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 41 سالہ اینڈی کیوری نے دو دہائیوں یعنی 20 سال بعد پہلی بار پانی پیا۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اینڈی ایک سپر مارکیٹ میں کام کرتے ہیں جنہیں گزشتہ 20 سالوں سے سافٹ ڈرنک پینے کی لت تھی اور وہ روزانہ 10 لیٹر کولڈ ڈرنک پی جایا کرتے تھے۔تاہم اب ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے صرف ایک ہیپنوتھراپی سیشن (نفسیاتی علاج) کی مدد سے اس عادت سے چھٹکارا حاصل کرلیا ہے۔اینڈی کیوری کے مطابق وہ ایک دن میں سافٹ ڈرنک کے 30 کینز تک پیتے تھیجس پر ان کے روز کے 20 پاؤنڈز جب کہ سالانہ تقریباً 7 سے 8 ہزار پاؤنڈز خرچہ آتا تھا۔ایک انٹرویو میں اینڈی کا بتانا تھا کہ انہیں اس وقت سوفٹ ڈرنکس کی لت لگی جب وہ 20 سال کے تھے، سپر اسٹور میں ان کی نائٹ شفٹ ہوا کرتی تھی جس کے باعث انہیں چینی کی طلب پوری کرنے کے لیے سافٹ ڈرنک باآسانی مل جاتی تھی، وہ دو لیٹر والی چار سے پانچ بوتلیں ایک ہی دن استعمال کرتے تھے۔جب ان کے وزن میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا تب ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ انہیں شوگر کا مرض ہوسکتا ہے جس کے بعد اینڈی نے اپنے علاج کا فیصلہ کیا۔اینڈی نے مقامی تھراپسٹ اور ہپناٹسٹ سے رابطہ کیا جنہوں نے اس میں Avoidant Restrictive Food Intake Disorderنامی مرض کی تشخیص تاہم وہ محض 40 منٹ کے ایک سیشن کی مدد سے کیوری کی اس عادت کو ختم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔اس سیشن کے بعد کیوری نے 20 برس بعد پہلی بار پانی پیا اور ایک ماہ میں 7 کلو وزن کم کیا۔

Related Articles