سعودی ائیر لائنز۔۔۔ حجاج کا سفر آسان بنانے کے لیے اقدامات

ریاض،جون۔سعودی ائیر لائنز نے حجاج کرام کے سامان کی ائیر پورٹ تک رسائی کے لیے تیز رفتار اور خودکار نظام وضع کیا یے۔ جس کے نتیجے میں حجاج کرام اپنا سامان خود اٹھا کر لے جانے کی زحمت سے بچ سکیں گے۔ یہ سامان حجاج کرام کی مکہ اور مدینہ میں ہوٹلوں اور رہائش سے لیا جائے گا۔ بعد ازاں ایک خود کار نظام کے تحت جہاز پر حجاج کے لگج میں شامل ہو جائے گا۔اس نئی سہوت کے بعد حجاج کرام کو بھاری بھرکم سامان اٹھائے ہوئے لائن میں لگنے کی زحمت سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔ کیونکہ سامان حجاج کی اپنی مکہ یا مدینہ کے ائیر پورٹس کے لیے روانگی سے چوبیس گھنٹے پہلے ہی اٹھایا جا چکا ہو گا اور حجاج کے ائیر پورٹ آمد سے کافی پہلے اس کو سارے پراسس سے گذارا جا چکا ہو گا۔حجاج کو بار برداری کی زحمت سے بچانے کے لیے اختیار کردہ اس سسٹم سے حجاج کرام یا ان کے نمائندہ افراد ای میل اور واٹس ایپ میں جس ذریعے سے چاہیں گے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ سعودی حکومت اور سعودی ائیر لائن کی جانب سے حجاج کے سفر کو محفوظ اور آرام دہ بنانے کے لیے دیگر کئی سہولیات کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔حجاج کو ائیر پورٹس پر لمبی قطاروں میں لگنے سے بچانے کے لیے ان کے بورڈنگز کارڈ اور سامان کی اپنے ملک تک محفوظ رسائی کے لیے سہوتیں شامل ہیں۔ ئیر لائن کے ترجمان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ ساری سہولتیں حجاج کے لیے سفر حج و عمرہ دوران سفر ممکنہ زحمت سے بچانے کے لیے فراہم کی جارہی ہیں۔علاوہ ازیں سعودی ائیر لائنز نے چھ زبانوں پر مشتمل حجاج کرام کے لیے ایک گائیڈ بک تیار کی ہے جس کی مدد سے وہ زیادہ سے زیادہ فراہم کردہ سہولتوں سے استفادہ کر سکیں اور کسی بھی زحمت سے بچ سکیں گے۔ترجمان کے مطابق سعودی لائنز کی طرف سے یہ سہولتیں بیس مقامی اور بین الاقوامی ائیر پورٹس پر میسر کی جا رہی ہیں۔ اسی طرح ہوٹلوں اور حجاج کی دیگر رہائش گاہوں تک پھیلائی گئی ہیں۔ نیز آگاہی مہم کے تحت حجاج کے لیے دوران سفر مائع شکل میں اشیا کی نقل و حمل بشمول آب زم زم کے لانے ، لے جانے کے بارے میں بھی طریقہ بتا دیا گیا ہے تاکہ حجاج دوران سفر کسی بھی قسم کی زحمت اور پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔

Related Articles