سعودی ولی عہد کا مراکشی فرمانروا شاہ محمد ششم کو فون، صحت یابی کی دعا

رباط/ریاض،جون ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سنیچر کو مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم کو ٹیلی فون کیا ہے۔مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے مراکش کے فرمانروا کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت اور تندرستی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم نے ولی عہد کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار اور برادرانہ جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ جمعرات کو مراکش کے فرمانروا کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، تاہم ان میں بیماری سے متعلق کوئی معروف علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔مراکش کے ایوان شاہی نے اعلامیہ جاری کر کے کہا تھا کہ نجی معالج پروفیسر لحسن بن الیمنی نے بتایا ہے کہ شاہ محمد السادس چند روز تک آرام کریں گے۔

Related Articles