پریانکا چوپڑا کی بیٹی کی نئی تصویر منظرِ عام پر

ممبئی،جون۔عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بیٹی کی نئی تصویر شیئر کردی۔گزشتہ روز پریانکا چوپڑا نے اپنی والدہ مدھو چوپڑا کی سالگرہ منائی اور اس خاص موقع پر انہوں نے تین نسلوں یعنی پریانکا کی والدہ مدھو، پریانکا اور ان کی بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس پر مشتمل ایک دلکش پوسٹ شیئر کی۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں پریانکا اپنی بیٹی مالتی میری کو پیار سے دیکھ رہی ہیں جو ان کی ماں مدھو چوپڑا کی گود میں ہے۔ پریانکا چوپڑا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ہمیشہ مسکراتی رہیں، آپ مجھے اپنے جوش اور ہر ایک دن کے تجربات سے بہت متاثر کرتی ہیں‘۔اداکارہ نے اپنی بیٹی کی طرف سے بھی والدہ کے لیے محبت کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ رواں برس 20 جنوری کو انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے خوشی کے ساتھ سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا اعلان کیا تھا۔جوڑے کی بچی کی پیدائش ساؤتھرن کیلیفورنیا اسپتال میں ہوئی تھی۔خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا نے 2018 میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی۔ پریانکا اپنے شوہر سے عمر میں 10 سال بڑی ہیں۔

Related Articles