پلک تیواڑی کا ابراہیم علی خان سے تعلق پر ردعمل سامنے آگیا
ممبئی،اپریل۔ بالی وڈ اداکارہ پلک تیواڑی نے نامور اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے ساتھ اپنے تعلق اور رشتے پر ردعمل دیا ہے۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ابراہیم ان کا دوست ہے اور وہ اسے پسند کرتی ہیں اور ہر قسم کی سوشل پارٹی میں وہ ابراہیم سے ملنا چاہتی ہیں۔بالی وڈ میں پلک اور ابراہیم کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں کافی عرصے سے گرم ہیں اور اکثر دونوں کو ساتھ دیکھا جاتا ہے۔پلک تیواڑ بھارتی اداکارہ شویتا تیواڑی کی بیٹی ہیں اور وہ سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز کررہی ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب میں فلم کی اسٹار کاسٹ کے ساتھ شرکت کی تھی۔سلمان خان کی نئی فلم کو عید الفطر کے موقع پر 21 اپریل کو دنیا بھر میں ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا۔