عالیہ اور رنبیر کی وی ایف ایکس سے بھرپور فلم ’براہمسٹرا‘ کے ٹریلر کی دھوم

ممبئی،جون۔ بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی نئی فلم ’براہمسٹرا‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔کرن جوہر کی وی ایف ایکس ایفیکٹ سے بھرپور فلم ’’برہمسٹرا‘‘ میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم میں بِگ بی امیتابھ بچن اور ٹیلی ویڑن سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مونی رائے بھی اہم کردار نبھاتی نظر آ رہی ہیں جبکہ کہا جا رہا ہے کہ اس میں شاہ رْخ خان بھی ایک خاص کردار میں دکھائی دیں گے تاہم اسے اب تک راز رکھا گیا ہے۔فلم کے ہدایتکار ایان مکھرجی کی اس نئی فلم میں ہالی ووڈ کی مارول اور ڈی سی یونیورس کے طرز پر وی ایف ایکس کا استعمال کیا گیا ہے یہ بالی ووڈ کی ایسی پہلی فلم ہوگی جس میں وی ایف ایکس کا اس قدر استعمال کیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کا ٹریلر سوشل میڈیا پر بھی خوب ٹرینڈ کر رہا ہے اور فلموں کے شائقین بیصبری سے اس کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر نے فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’وہ اس بڑی فلم کے ٹریلر کو لانچ کرتے ہوئے بیحد فخر محسوس کر رہے ہیں، براہمسٹرا کا پہلا پارٹ ’شیو‘ 9 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا‘‘۔یاد رہے کہ بڑے پردے کی اس فلم کے لئے 300 کروڑ کا بجٹ رکھا گیا ہے اور فلم میکرز کو اْمید ہے کہ یہ فلم بھی عالیہ بھٹ کی گزشتہ فلم گنگوبائی کی طرح دنیا بھر میں خوب بزنس کرے گی۔

Related Articles