شادی سے پہلے جسمانی تعلق قائم کرنا اور حاملہ ہونا لوگوں کی ذاتی چوائس ہے

اداکارہ دیا مرزا عالیہ بھٹ کیلئے بول پڑیں

ممبئی ،جولائی۔بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور ان کے شوہر رنبیر کپور کی طرف سے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کرنے کے بعد لوگوں کی طرف سے مبارکباد کا تانتا بندھ گیا مگر کچھ ایسے لوگ بھی سامنے آئے جن کا کہنا تھا کہ ’’کچھ زیادہ جلدی نہیں ہو گیا‘‘۔ ان لوگوں کی طرف سے عالیہ بھٹ پر جس طرح کی فقرے کسے جا رہے ہیں، ایسے ہی صورتحال سے بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا بھی دوچار رہ چکی ہیں جو اب اس معاملے پر بول پڑی ہیں۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق دیا مرزا فروری 2021ء میں ویبھو ریکھی کے ساتھ شادی کی تھی اور مئی 2021ء میں ان کے ہاں بیٹا ایویان پیدا ہو گیا تھا۔ اس صورتحال پر لوگوں نے انٹرنیٹ پر دیا مرزا کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اب عالیہ بھٹ پر ایسی ہی تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے دیا مرزا نے کہا ہے کہ شادی سے پہلے جسمانی تعلق قائم کرنا اور حاملہ ہونا لوگوں کی ذاتی چوائس ہوتی ہے۔ آپ لوگ دوسروں پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتے۔دیا مرزا کا کہنا تھا کہ ’’میں بھی اس وقت حاملہ ہو گئی تھی جب ہم اپنی شادی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اس کا یہ مطلب نہیں تھا کہ ہم نے شادی حمل کی وجہ سے کی۔ ماں بننے کی خبر کسی بھی عورت کی زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری ہوتی ہے۔ لہٰذا کوئی عورت اپنی یہ خوشخبری جان بوجھ کر دنیا سے کیوں چھپائے گی۔ یقینا کوئی طبی معاملہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ خبر مخفی رکھنی پڑتی ہے۔‘‘

 

Related Articles