کیمار روچ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل

اینٹیگا، جون۔کیمار روچ ہیمسٹرنگ انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد د ایک بار پھر ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہیں بنگلہ دیش کے خلاف 16 جون سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ روچ کو اپریل میں کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس چوٹ سے ٹھیک ہونے پر روچ نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔ روچ ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلنگ اٹیک کی قیادت کریں گے۔ اس سے قبل روچ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کا حصہ تھے۔ اس دوران انہوں نے مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز نے یہ سیریز ایک۔صفر سے جیتی تھی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں روچ نے 71 ٹیسٹ میچوں میں 242 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران ان کا اوسط 27.18 رہا۔ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں انہوں نے زخمی ہونے سے قبل دو میچوں میں چار وکٹیں حاصل کیں۔تجربہ کار روچ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے سب سے زیادہ رینکنگ والے گیندباز بھی ہیں اور 12ویں نمبر پر ہیں۔

 

Related Articles