سائرہ بانو دلیپ کمار کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے رو پڑیں

ممبئی،جون۔سابق بھارتی اداکارہ سائرہ بانو اپنے شوہر اور لیجنڈ بھارتی اداکار دلیپ کمار کو بھارتی حکومت کی جانب سے دیا گیا اعلیٰ سول ایوارڈ وصول کرتے ہوئے جزباتی ہوگئیں۔ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں سائرہ بانو نے بھارت رتن ڈاکٹر امبیڈکر ایوارڈ وصول کیا، چند روز قبل بھارتی حکومت کی جانب سے دلیپ کمار کو یہ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ایوارڈ وصول کرتے ہوئے سائرہ بانو جذباتی ہوگئیں اور شدت جذبات سے رو پڑیں۔س موقع پر سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ دلیپ صاحب بھارت کے کوہ نور تھے اور کوہ نور کا حق بنتا تھا کہ اسے یہ ایوارڈ دیا جائے۔سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ دلیپ صاحب اب بھی یہیں ہیں، وہ میری یادوں میں نہیں بلکہ مجھے یقین ہیکہ وہ ہر قدم پر میرے ساتھ ہیں جس کی وجہ سے میں زندہ ہوں، میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ وہ میرے پاس نہیں، وہ میرے پاس ہیں اور ہمیشہ میرا سہارا بن کر رہیں گے۔خیال رہے کہ سائرہ بانو کے خاوند لیجنڈ اداکار دلیپ کمار گزشتہ سال 7 جولائی کو انتقال کرگئے تھے۔دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی شادی 1966 میں ہوئی تھی اور ان دونوں کی کوئی اولاد نہیں ہے۔

Related Articles