گلوان کے شہیدوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا: راج ناتھ

نئی دہلی، جون ۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دو سال قبل مشرقی لداخ میں چینی فوجیوں کے ساتھ پرتشدد تصادم میں شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔وزیر دفاع، جو جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں، نے جمعرات کو ایک ٹویٹ پیغام میں کہا، "گلوان کے ان ہیروز کو یاد کررہا ہوں جنہوں نے ملک کی حفاظت کے لئے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے 15 اور 16 جون 2020 کو عظیم قربانیاں دیں ۔ ان کی ہمت، بہادری اور عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ میں ان تمام بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔قابل ذکر ہے کہ دو سال قبل 15 اور 16 جون کی درمیانی رات کو وادی گالوان میں ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہوئی تھی۔ اس جھڑپ میں ہندوستانی فوج کے ایک کرنل سمیت 20 فوجی شہید ہوگئے تھے۔ جھڑپ کے دوران چینی فوجیوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

Related Articles