لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے سلمان خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی خوش قسمتی سے ایک پولیس گاڑی کی وجہ سے ناکام ہوگئی

نئی دہلی،جون۔بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کو بھارت کے لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے قتل کرنے کی ایک کوشش کی جا چکی ہے، جو خوش قسمتی سے ناکام رہی اور اب معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے کے بعد اس گینگ کی طرف سے ایک بار پھر سلمان خان کو قتل کرنے کی کھلے عام دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور بھارتی حکومت اس گینگ کی سرکوبی میں یکسر ناکام ہو رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لارنس بشنوئی کے کارندے اور شارپ شوٹر سلمان خان کو قتل کرنے ہی والے تھے کہ ممبئی پولیس کی ایک گاڑی سلمان خان کے گیٹ پر آ گئی اور ان شرپسندوں کی یہ کوشش ناکام ہو گئی۔ اس روز سلمان خان ایک عوامی فنکشن میں جانے والے تھے۔ ان شرپسندوں کی منصوبہ بندی تھی کہ جب سلمان خان گھر سے نکلیں گے تو انہیں نشانہ بنادیا جائے گا۔ٹائمز نیٹ ورک کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گینگ کی طرف سے ایک شارپ شوٹر سلمان خان کے گھر کے باہر بھیجا گیا تھا۔ اس شوٹر کو ہاکی کیسنگ میں چھپا کر ایک موڈیفائیڈ ہتھیار دیا گیا تھا جس کے ذریعے اس نے سلمان خان کو نشانہ بنانا تھا۔ ان میڈیا رپورٹس اور لارنس بشنوئی گینگ کی نئی دھمکیوں کے باعث سلمان خان کے مداح ان کی سلامتی کے حوالے سے متفکر ہیں اور اپنی اس فکرمندی کا اظہار سوشل میڈیا پر کر رہے ہیں۔محمد حیش نامی ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ’’سلمان خان سے لوگ بہت محبت کرتے ہیں۔ نجانے کتنے لوگوں کی انہوں نے مدد کی ہے، لہٰذا بہت سے لوگوں کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ جب تک اللہ نہ چاہیے، کوئی کسی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔‘‘ہاوا ابکر نامی ایک ٹوئٹر صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’میرے خیال میں سلمان خان کو اس وقت تک بھارت چھوڑ کر چلے جانا چاہیے جب تک یہ لوگ گرفتار نہیں ہو جاتے۔ اللہ سلمان خان کی حفاظت کرے۔‘‘ابھیجیت روتھان نے لکھا ہے کہ ’’خدا بھائی جان سلمان خان کی ہر دشمن سے حفاظت کرے۔ہمیں آپ سے بہت محبت ہے سلمان خان۔‘‘

Related Articles