سونالی باندرے کینسر سے نبرد آزما ماہیما چوہدری کی مدد کیلئے تیار

ممبئی،جون۔بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سونالی باندرے نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں مجھے ماہیما چوہدری کے لیے جو بھی کچھ کرنا پڑا کروں گی۔ واضح رہے کہ سونالی باندرے نے 2018 میں میتھاسٹاٹک کینسر (جسم کے ایک عضو سے دوسرے تک پھیلنے والا کینسر) کا نہایت بہادری سے مقابلہ کیا تھا۔ ساتھی اداکارہ ماہیما چوہدری میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص اور علاج کے معاملے پر ایک انٹرویو میں سونالی باندرے نے کہا کہ وہ ماہیما کے لیے وہ سب کچھ کریں گی جو کرنے کی ضرورت ہوگی۔ سونالی نے مزید کہا کہ وہ اس اطلاع کی تصدیق کے مراحل سے گزر رہی ہیں اس لیے ابھی وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتیں۔واضح رہے کہ سینئر اداکار انوپم کھیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماہیما چوہدری کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اداکارہ کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ دی گئی۔اس حوالے سے ماہیما چوہدری کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے سالانہ ہیلتھ چیک اپ کے دوران اس کا پتہ چلا، جس کے بعد ان کے معالج نے انہیں علاج کے لیے اونکولوجسٹ کے پاس ریفر کر دیا تھا۔

 

Related Articles