ڈبل سنچری سے محروم ہونے پر زیادہ افسوس نہیں: مچل

لندن، جون۔انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 190 رن بنانے والے نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل نے کہا ہے کہ ڈبل سنچری سے زیادہ ٹیم کے لیے کردار ادا کرنا اہم ہے۔ مچل نے ناٹنگھم ٹیسٹ کے دوسرے دن کاکھیل ختم ہونے کے بعد کہا، سچ کہوں تو ذاتی طور پر ڈبل سنچری اسکور کرنا زیادہ معنی نہیں رکھتا۔ ایسے اسکور میں تعاون دینا اچھاتھا جو ہمیں ٹیسٹ میچ میں جیتنے میں مددکرسکے۔ میرے لئے سنچری کافی ہے، اس لئے میں ٹیم کے لئے اچھا کام کرنے کی کوشش کررہاتھا۔ آخر میں بولٹی (ٹرینٹ بولٹ) کے ساتھ بیٹنگ کرنا ہمیشہ اچھا ہوتا ہے، وہ ہمیشہ تھوڑا تفریح کرادیتے ہیں۔ آخری وکٹ کے لیے ٹرینٹ بولٹ کے ساتھ 33 رنوں کی شراکت داری کے بعد مچل 190 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ مچل کے آؤٹ ہونے سے پہلے، بولٹ نے نمبر 11 پر سب سے زیادہ ٹیسٹ رن بنانے کے متھیا مرلی دھرن کے ریکارڈ کی برابری بھی کرلی تھی۔ دونوں نے ٹیسٹ میں 11ویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 623 رن بنائے ہیں۔ مچل نے مسکراتے ہوئے کہا، میں نے پچھلے دو مہینے ٹرینٹ کے ساتھ آئی پی ایل میں گزارے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ اس نے ہر روز اس کا ذکرکیاہے، کہ وہ یہ ریکارڈ توڑنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک حیرت انگیز کامیابی ہے۔ یہ کچھ ایسا ہے جس پر ہم نے یقینی طورپر گزشتہ دومہینے سے آئی پی ایل میں کئی بار کافی پیتے ہوئے بات چیت کی ہے۔ شاید وہ اب نمبر 10 کا ریکارڈ توڑنا چاہیں گے، کون جانتا ہے؟ مچل نے بولٹ کے علاوہ ٹام بلینڈل (106) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 236 رن کی شراکت داری کی، جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ 533 رنوں کا بڑا اسکورکھڑاکرپائی۔ نیوزی لینڈ کے جواب میں، انگلینڈ نے دوسرے دن کے اختتام تک 90/1 بنالئے ہیں۔

 

Related Articles