امریکی عدالت نے رونالڈو کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ خارج کیا

واشنگٹن، جون۔ایک امریکی عدالت نے پرتگال اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے خلاف عصمت دری کے مقدمے کو خارج کردیا۔ سی این این کے مطابق، مقدمے کو تعصب کے ساتھ خارج کیا گیاہے، یعنی الزام لگانے والی کیتھرین مایورگا دوبارہ مقدمہ درج نہیں کر سکتیں۔ رونالڈو پر 2009 میں لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے کمرے میں ایک خاتون کے ساتھ عصمت دری کا الزام تھا اوران کے خلاف 2.5 کروڑ روپے کا مقدمہ دائر کیاگیاتھا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مایورگا نے رونالڈو کے ساتھ 2010 میں مبینہ طور پر عدالت کے باہر 3,75,000 ڈالر کا سمجھوتہ کیاتھا، لیکن اب وہ مزید رقم کا مطالبہ کررہی تھیں۔ فیڈرل جج جینیفر ڈورسی نے فیصلہ دیا کہ مایورگا کی جانب سے دائر کیاگیا مقدمہ اس کے وکیل کے ذریعہ حاصل کردہ خفیہ دستاویزات پر مبنی تھا، جس نے ان کے معاملے کو داغدار کر دیا تھا۔ انہوں نے اپنے فیصلے میں کہا، اس کیس میں شروع سے موجود بدنما داغ کو دور کرنے اور قانونی چارہ جوئی کے عمل کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے تعصب کے ساتھ برخاستگی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

Related Articles