سیریز’’اسٹرینجر تھنگس فور‘‘ کی ڈبنگ میں ٹائیگر شیروف کا ڈائیلاگ شامل

نیویارک،جون ۔نیٹ فلیکس کی مشہور سیریز ’’اسٹرینجر تھنگس فور‘‘کی ہندی ڈبنگ میں انتہائی مضحکہ خیز ڈائیلاگ سامنے آیا جسے سن کر شائقین ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔نیٹ فلیکس کی سیریز اسٹرینجر تھنگس اب تک کے مقبول ترین پروگراموں میں سے ایک ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس کا چوتھا سیزن اب تک کا سب سے بہترین اور سب سے طویل ہے۔27مئی کو سیزن فور کی ریلیز کے بعد سے یہ سیریز نیٹ فلیکس انڈیا میں ٹاپ ٹین میں شامل ہے۔اسٹرینجر تھنگس فور کو بھارت میں انگریزی کے علاوہ تین زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ڈب کرکے ریلیز کیا گیا ہے۔معروف بھارتی اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف کی پہلی فلم کا ڈائیلاگ "چھوٹی بچی ہو کیا’’،ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک میم کی صورت میں وائرل ہورہا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اسٹرینجر تھنگس سیزن فور ہندی ڈب میں ٹائیگر شیروف کا ڈائیلاگ "چھوٹی بچی ہو کیا’’ اس انداز میں پیش کیا گیا کہ شائقین اپنی ہنسی نہ روک پائے۔فلم کے منظر میں مزاحیہ اداکاراسٹیو اور ڈسٹن ایک ساتھ ہوتے ہیں، سین میں دکھایا گیا ہے کہ ڈسٹن ٹارچ نکال کرایک خوفناک گھر میں کچھ ڈھونڈ رہا ہے تو اسٹیو ڈسٹن سے پوچھتا ہے کہ "تم کو یہ ٹارچ کہاں سے ملی؟’’ ڈسٹن اسٹیو کی طرف مڑ کر جواب دیتا ہے "تمہیں کیا سب کچھ بتانا پڑتا ہے؟ چھوٹے بچے ہو کیا؟زیادہ تر بھارت شائقین جنہوں نے یہ منظر اصل انگریزی ڈبنگ میں دیکھا وہ حیران رہ گئے کہ یہ ڈائیلاگ دراصل ہندی ڈب میں بنا اور کہا کہ انہیں اب ہندی میں شو کو دوبارہ دیکھنے کی ضرورت ہے۔فلم کے اس سین کے ہندی ڈبنگ کی ایک ویڈیو ایم سی کیو موویز نامی صارف نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے اور اسے2.6ملین سے زیادہ ویوز اور 208ہزار لائکس ملے ہیں۔

Related Articles