قبول کرنا مشکل: کپتانی سے محروم ہونے پرراہل

نئی دہلی، جون ۔ چوٹ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی ٹی 20 سیریز میں ہندوستان کی کپتانی کاموقع گنوانے والے لوکیش راہل نے کہا کہ ’’اسے قبول کرنا مشکل ہے‘‘ اور گھرپر ٹیم کی قیادت سے محروم ہونے پر افسردہ ہیں۔ راہل جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ میچوں کی ہوم ٹی20 سیریز سے رائٹ گروئن انجری کے سبب باہر ہوگئے ہیں۔ آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے سیریز کے لیے وکٹ کیپر رشبھ پنت کو کپتان اور ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان منتخب کیا ہے۔ کے ایل نے بدھ کو ٹویٹ کیا، قبول کرنا مشکل ہے لیکن میں آج ایک اور چیلنج شروع کر رہا ہوں۔ گھرپرپہلی بار ٹیم کی کپتانی نہ کرنے کا دکھ ہے لیکن ٹیم کو میری مکمل حمایت ہے۔ آپ کی حمایت کے لیے سب کا دل سے شکریہ۔ رشبھ اور ٹیم کوسیریز کے لیے نیک خواہشات۔ جلد ملتے ہیں۔ کے ایل راہل کے علاوہ کلدیپ یادو چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی نے کے ایل راہل اور کلدیپ یادو کی جگہ کھلاڑیوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ دونوں کھلاڑی یہاں سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) جائیں گے جہاں طبی ٹیم ان کی چوٹ کا معائنہ کرے گی۔

Related Articles