فلم کی کامیابی پر کمل ہاسن خوش، ڈائریکٹر کو لگڑری کار دے دی

ممبئی،جون۔ہندی اور جنوبی بھارت کی فلموں کے معروف اداکار کمل ہاسن نے اپنی فلم ’وکرم‘ کے ڈائریکٹر کو خوش ہوکر ایک لگڑری کار تحفے میں دے دی۔دراصل ہوا کچھ یوں کہ ڈائریکٹر لوکیش کنا گراج کی ہدایتکاری میں بننے فلم وکرم کافی کامیاب ثابت ہوئی اور صرف چار دنوں میں فلم نے 175 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ فلم کی کامیابی پر خوش ہوکر 1980 کے عشرے میں کئی ہٹ ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے 68 سالہ کمل ہاسن نے لوکیش کنا گراج کو لیکسس کار کا تحفہ پیش کیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں کمل ہاسن ہدایت کار لوکیش کنا گراج کو کار کی چابیاں پیش کررہے ہیں۔یاد رہے کہ ایکشن تھرلر، باکس آفس پر بہت زیادہ بزنس دینے والی فلم ثابت ہوئی ہے۔

 

 

Related Articles