بابر اعظم اور نکولس پوران سیریز کیلئے پرجوش

کراچی،جون۔کپتان ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نکولس پوران نے کہا کہ سیریز کیلئیپرجوش اورجیتنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ منگل کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی زیرقیادت پاکستان کی مضبوط ٹیم جیسے چیلنج سے نبردآزما ہونے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستانی کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ملتان کی عوام کرکٹ سے والہانہ محبت کرتی ہے۔ یہاں آکر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ملتان طویل عرصے بعد بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کررہا ہے،پرستاروں کو دونوں ٹیموں کے مابین سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

Related Articles