کرکٹ سے منسلک ہونا چاہوں گی: متھالی

نئی دہلی، جون ۔ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے بدھ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک خط شیئر کرتے ہوئے کیا۔ میتھالی نے خط میں لکھاکہ میں نے چھوٹی بچی کے طور پر انڈیا کی جرسی پہننے کا سفر شروع کیا تھا۔ یہ سفر اتار چڑھاؤ سے بھرا ہوا تھا۔ اس سفر کے ہر واقعہ نے مجھے کچھ نیا سکھایا اور پچھلے 23 سال چیلنج بھرے اور خوشگوار رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہر سفر کی طرح اس کا بھی اختتام ہونا ہے۔ آج میں تمام طرح کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو رہی ہوں۔ میتھالی نے 1999 میں 16 سال کی عمر میں ہندوستان کے لیے کھیلنا شروع کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ’’میں نے جب بھی میدان میں قدم رکھا، ہندوستان کو جیتنے کے ارادے سے اپنا بہترین دیا۔ مجھے ترنگے کی نمائندگی کرنے کا جو موقع ملا ہے اس کی میں ہمیشہ قدر کروں گی۔ میرے مطابق اب اپنے کیریئر کو ختم کرنے کا صحیح وقت ہے کیونکہ ٹیم کچھ بہت باصلاحیت کھلاڑیوں کے ہاتھ میں ہے اور ہندوستانی کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔ متھالی نے بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور بورڈ کے سکریٹری جے شاہ کا ان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اتنے سالوں تک ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔ کرکٹ کے ساتھ اپنے مستقبل کے بارے میں متھالی نے کہاکہ یہ سفر شاید ختم ہو گیا ہو لیکن ایک اور سفر میرے لیے بلاتا ہے۔ میں اس کھیل سے منسلک ہونا چاہوں گا جس سے مجھے پیار ہے اور میں ہندوستان اور پوری دنیا میں خواتین کی کرکٹ کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالوں گی۔ میتھالی نے اپنے تمام مداحوں کی محبت اور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خط کا اختتام کیا۔ ہندوستان کی ہمہ وقت کی عظیم میتھالی نے 12 ٹیسٹ، 232 ون ڈے اور 89 ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے اور بطور کپتان ہندوستان کو دو ورلڈ کپ فائنل تک پہنچایا ہے۔

Related Articles