ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیم جوبلی کا جذباتی اختتام
لندن،جون۔ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیم جوبلی کی تقریبات گزشتہ روز برطانوی موسیقار و گلوکار ایڈ شیران کے ایک جذباتی گانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔ایڈ شیران نے ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کے اختتام پر اپنے ہٹ گانے ’پرفیکٹ‘ کا ایک جذباتی ورڑن گایا، جس نے تقریب میں شرکت کرنے والے ہجوم اور شاہی خاندان کے افراد کے دلوں کو چھو لیا۔گلوکار نے یہ گانا 96 سالہ ملکہ برطانیہ اور ان کے آنجہانی شوہر پرنس فلپ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لییخاص طور پر منتخب کیا۔ اْنہوں نے اپنی پرفارمنس سے پہلے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’میرے لیے یہ ایک یادگار لمحہ ہے، کیونکہ یہ وہ تقریب ہے جہاں میں نے آج سے 20 سال پہلے گلوکار ایرِک کلیپٹن کو اسٹیج پر گِٹار بجاتا دیکھ کر گِٹار اٹھایا تھا۔‘اْنہوں نے مزید بتایا کہ’پھر میں نے یہاں 10 سال پہلے ڈائمنڈ جوبلی کے لیے پرفارم کیا تھا، مجھے یہاں واپس آکر واقعی بہت اچھا لگا، یہاں کا ماحول بہت اچھا ہے۔‘ایڈ شیران کی پرفارمنس کے بعد ملکہ برطانیہ بکنگھم پیلس کی بالکونی میں اپنی ایک جھلک دکھائی تاکہ ان کی چار روزہ تاریخی پلاٹینیم جوبلی کی تقریبات کا اختتام کیاجاسکے۔