زخمی کتے سے انگلش میں گفتگو پر گوہر خان کو ٹرولنگ کا سامنا
ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان کو ایک کتے سے انگلش میں گفتگو پر انٹرنیٹ صارفین ٹرولنگ کا نشانہ بنادیا۔واضح رہے کہ گوہر کی 2020 میں زید دربار سے شادی ہوئی تھی اور اب وہ امید سے ہیں۔تاہم جمعہ کو وہ اپنے اپارٹمنٹ سے باہر واک کرنے نکلیں تو انہوں نے ایک زخمی کتے کو دیکھا اور پریشانی میں اس کے قریب جاکر اس سے انگلش میں بات کرنا شروع کردی۔کتے سے پوچھا ’اے بے بی واٹ ہیپنڈ ٹو یور فوٹ‘، بس پھر کیا تھا سوشل میڈیا پر انہیں ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ گیا۔انٹرنیٹ صارفین نے ان کی شدید تنقید کی اور لکھا کہ کتا اسکول نہیں گیا، لہٰذا وہ انگلش زبان نہیں سمجھتا!!