اسکاٹ لینڈ میں ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی میں 12 گھنٹے تک انتظار

گلاسگو ،جون۔ پبلک ہیلتھ اسکاٹ لینڈ کے مطابق 22 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں649 مریضوں کو ہسپتال کے ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی کے شعبے میں 12گھنٹوں جبکہ 1981کو 8گھنٹوں سے زیادہ انتظار کا سامنا کرنا پڑا۔ 70فیصد مریضوں کو معیاری وقت 4 گھنٹوں کے اندر اندر دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ اس سال کے آغاز سے ہی انتظار کے وقت کی شرح 80 فیصد سے کم رہی۔ا سکاٹش کنزرویٹو پارٹی کی صحت پر ترجمان ڈاکٹر سندیس نے کہا کہ سکاٹش ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی میں تاخیر کے یہ اعدادوشمارخوفناک اور ناقابل قبول ہیں ان کی وجہ سے معصوم جانیں ضائع ہو رہی ہیں مرنے والوں میں کسی کے بھی ماں باپ، بہن بھائی یا زندگی کے ساتھی ہو سکتے ہیں۔ سکاٹش ہیلتھ سیکرٹری حمزہ یوسف نے ایسے ہنگامی واقعات سینمٹنے کے لئے 50 ملین پونڈ کی لاگت سے ایک نئی سکیم شروع کی ہے جس کے تحت گھروں میں بھی ایمرجنسی کے مریضوں کو دیکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی میں بھی مریضوں کو زیادہ وقت کے انتظار سے بچانے کے لئے ان کو اپائنمنٹس بھی دی جائیں گی۔ حمزہ یوسف کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ لوگوںکی صحیح وقت، صحیح جگہ پر صحیح دیکھ بھال ہو سکے، بعض مریض ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے لئے ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی دیکھ بھال کی صحیح جگہ ملی، چنانچہ ہمارا نیا پروگرام ان کی دیکھ بھال کے لئے مناسب راستیاختیار کرے گا۔

Related Articles