فرانس اور امارات کے درمیان 80 رافال لڑاکا طیاروں کی عسکری ڈیل

پیرس/ابوظبی،دسمبر۔فرانس اور متحدہ عرب امارات نے آج جمعے کے روز ایک سمجھوتے پر دستخط کا اعلان کیا ہے۔ سمجھوتے کے تحت امارات کو رافال طرز کے 80 لڑاکا طیارے فراہم کیے جائیں گے۔ یہ طیارے فرانسیسی طیارہ ساز کمپنیDassault Aviation S.A کے تیار کردہ ہیں۔امارات کے ساتھ مذکورہ سمجھوتا طے پاتے ہی ڈاسو کمپنی کے حصص کی قیمت میں 9% کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سال 2004ء میں اس طیارے کے خدمت میں آنے کے بعد یہ مذکورہ فرانسیسی طیاروں کا سب سے بڑا غیر ملکی آرڈر ہے۔امارات نے 12 "کریکل” ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے سمجھوتے پر بھی دستخط کیے ہیں۔امارات کو رافال طیارے حوالے کرنے کا سلسلہ تقریبا دو ارب یورو مالیت کے منصوبے کے تحت 2027ء سے شروع ہو گا۔سال 2011ء سے 2020ء تک ایک دہائی کے عرصے میں متحدہ عرب امارات فرانس کی دفاعی صنعتی مصنوعات کا پانچوں بڑا خریدار رہا۔ امارات کی جانب سے خریداری کے حجم کی مالیت 4.7 ارب یورو رہی۔

Related Articles