نیوزی لینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں بیٹنگ کے دوران جو روٹ کا میجک

لارڈز،جون۔انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی۔اس ٹیسٹ میں جو روٹ نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور 115 رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔اس کے علاوہ جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے دوسرے انگلش کرکٹر اور 14ویں عالمی بیٹر بھی بن گئے۔تاہم اس ٹیسٹ میچ کی ایک انتہائی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں جو روٹ کو بولرز اینڈ پر بغیر سہارے کے اپنے بیٹ کو کھڑا رکھے دیکھا جا سکتا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی نیوزی لینڈ کے جیمیسن بولنگ کے قریب آتے ہیں تو جو روٹ بغیر کسی سہارے کے فلیٹ وکٹ پر کھڑے بیٹ کو پکڑ لیتے ہیں۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں، کوئی روٹ کو بہترین بیٹر کے ساتھ اچھا میجیشن قرار دے رہا ہے تو کوئی کہہ رہا ہے کہ روٹ نے جادو کے ذریعے سے انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جتوایا۔

Related Articles