پاکستان کواپنے یہاں اقلیتوں کے تحفظ پر توجہ دینی چاہیے: ہندوستان
نئی دہلی، جون۔ہندوستان نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی معطل ترجمان نوپور شرما کے بارے میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی وزارت خارجہ کے بیان کو ’بے تکا‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کے بارے میں پروپیگنڈہ کرنے کے بجائے اپنے یہاں اقلیتوں کی حفاظت، تحفظ اور بہتری پر توجہ دیں۔نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے اس معاملے میں وزیر اعظم نواز شریف کے ٹویٹ اور پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کی حالت دنیا میں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔مسٹر باغچی نے کہا، ’’ہم نے پاکستان کے بیانات اور تبصرے دیکھے ہیں۔ اپنے یہاں اقلیتوں کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والے اس ملک کی کسی دوسری ملک میں اقلیتوں کے ساتھ ہورہے سلوک پر تبصرہ کرنے والے بے تکے پن کا کسی پر کوئی اثر نہپیں پڑںے والا۔ دنیا پاکستان کی طرف سے ہندوؤں، سکھوں، عیسائیوں اور احمدیوں سمیت اقلیتوں پر مسلسل ظلم و ستم کی گواہ ہے۔ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے برعکس ہندوستانی حکومت تمام مذاہب کا یکساں احترام کرتی ہے۔ مسٹر باغچی نے کہا، حکومت ہند تمام مذاہب کو سب سے زیادہ احترام دیتی ہے۔ اس کے برعکس جہاں انتہاپسندوں کی شان میں قصیدے پڑھے جاتے ہیں اوران کے احترام میں یادگاربنائی جاتی ہیں۔ترجمان نے کہا، ہم پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پروپیگنڈہ پھیلانے کے لئے سینہ کوبی اور ہندوستان میں فرقہ وارانہ انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرنے کے بجائےاپنے یہاں اقلیتی برادریوں کے تحفظ، سلامتی اور بہتری پر توجہ دے۔اس سے قبل، پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں پیغمبر اسلام کے بارے میں بی جے پی کے عہدیداروں کے ذریعہ مبینہ طورسے ’مکمل طور پر ناقابل قبول توہین آمیز تبصرہ کی سخت مذمت کی اوراسے مستردکیا۔پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی کے عہدیداروں کے بیان سے پاکستان، ہندوستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کے خلاف بی جے پی کی تاخیر سے کی گئی اورکام چلاو تادیبی کارروائی سے مسلم دنیا کا درد اور تکلیف کم نہیں ہوگی۔پاکستان کے وزیر اعظم مسٹر شریف نے ٹویٹر پر کہا، میں ہمارے پیارے نبی کے بارے میں ہندوستان کے بی جے پی رہنما کی طرف سے تکلیف دہ تبصروں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ میں بار بار کہہ چکاہوں کہ (وزیر اعظم) مودی کی قیادت میں ہندوستان مذہبی آزادی کو پامال کر رہا ہے اور مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے۔ دنیا کو توجہ دینی چاہئے اور ہندوستان کی سخت سرزنش کرنی چاہئے۔