اجمیر میں ایک آئل فیکٹری میں لگی آگ

اجمیر،جون ۔راجستھان میں اجمیر کے رام گنج تھانہ علاقے میں آج صبح اندھیرے میں ایک آئل فیکٹری میں شدید آگ لگنے سے پینتالیس ٹن سے زیادہ آئل جل کر راکھ ہوگیا۔پولیس کے مطابق بیاور روڈ پر واقع بکرا منڈی کے سامنے سالاسر آئل مل میں صبح پانچ بجے آگ کی اطلاع پر پولیس نے فائربریگیڈ کو اطلاع کی۔آگ اور دھنویں کے گولے اتنے شدید رہے کہ فائربریگیڈ کو 20-22پھیرے لگانے پڑے اور سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔حالانکہ آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔آگ 45-50 ٹن آئل اور دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا۔آئل فیکٹری مالک لکشمن تیلوکانی نے بتایا کہ آگ سے قریب پچاس لاکھ روپے کے نقصان کا اندازہ ہے۔رام گنج پولیس کے اسسٹنٹ انسپیکٹر ریوت رام آگ کی وجہ بادی النظر میں شارٹ سرکٹ بتا رہے ہیں۔پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

Related Articles