عدالتی ٹرائل ختم ہونے پر جونی ڈیپ کی برطانیہ میں پرفارمنس

لندن،جون۔ معروف امریکی اداکار جونی ڈیپ ہتک عزت کیس کا ٹرائل ختم ہوتے ہی برطانیہ پہنچ گئے، کنسرٹ میں شاندار پرفارمنس سے شائقین کے دل جیت لیے۔جونی ڈیپ نے معروف گٹارسٹ جیف بیک کے ساتھ گانے گا کر شائقین کو حیران کردیا۔سوشل میڈیا پر مداحوں نے ویڈیوز شیئر کی ہیں، جن میں جونی کو اسٹیج پر گٹار تھامے پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکار کے مداحوں نے اْنہیں اسٹیج پر پرفارم کرتے دیکھ کر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے اِن دنوں جونی ڈیپ وہ سب کچھ کر رہے ہیں جس سے وہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔اس حوالے سے کچھ مداحوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہی نہیں تھا جونی ڈیپ نے اپنے کیریئر کا آغاز گلوکاری سے کیا تھا۔خیال رہے کہ جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف 5 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔جبکہ جونی ڈیپ کی قانونی کارروائی کے جواب میں امبر ہرڈ نے ان پر 10 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جس کا ٹرائل جمعہ کو ختم ہوچکا ہے۔اب جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے اس ہتک عزت کیس کا ٹرائل جمعہ کو ختم ہوچکا ہے، جیوری اگلے ہفتے اپنا فیصلہ سنائے گی۔

Related Articles