یوکرینی نڑاد امریکی اداکارہ کی یوکرین کے لوگوں کی مدد کیلئے اپیل

لاس اینجلس،مارچ۔یوکرینی نڑاد امریکی اداکارہ ملا جوووچ نے روس کے یوکرین پر حملوں کے بعد اپنے آبائی ملک یوکرین کے لوگوں کی اس مشکل وقت میں مدد کی اپیل کی ہے۔ملا جوووچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر روس یوکرین تنازع پر ایک تفصیلی نوٹ شیئر کیا ہے۔اْنہوں نیاس تفصیلی نوٹ میں لکھا کہ’اْن کے ملک اور لوگوں پر بمباری کی جا رہی ہے، اْن کے دوست اور فیملی پناہ گاہوں میں چھپے ہوئیہیں‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’میرا خون اور میرا تعلق روس اور یوکرین دونوں سے ہی ہیتو جب وہ ان خوفناک مناظر جن میں اْنہوں نے اپنے ملک کو تباہ ہوتے، وہاں کئی خاندانوں کو بے گھر ہوتے اور ان کی پوری زندگی کو اْن کے اردگرد جلے ہوئے ٹکڑوں میں پڑا ہوا دیکھا تو وہ ٹوٹ گئی ہیں‘۔اْنہوں نے لکھا کہ’اْنہیں اپنے والد کے آبائی وطن سابق یوگوسلاویہ میں ہونے والی جنگ یاد ہے اور وہ صدمے اور دہشت کے بارے میں ہونے والے تجربیکی کہانیاں بھی جو کہ اْن کے خاندان نیاْنہیں سنائی تھیں‘۔ملا جوووچ نیلکھا کہ’جنگ ہمیشہ جنگ ہی ہوتی ہے، وہ لیڈر جو امن نہیں لا سکتے۔ سامراجی نظام کے نہ ختم ہونے والے جادو کی وجہ سے ہمیشہ، عوام اپنا خون اور آنسو بہاتے ہیں‘۔اپنی پوسٹ کے اختتام پر اداکارہ نے اپیل کی کہ ان کے ملک یوکرین کی اس مشکل گھڑی میں مدد کی جائے۔اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ان اداروں سے رابطے کے لیے لنک بھی دیا ہے جوکہ یوکرین کے لوگوں کی مدد کرسکتے ہیں۔

 

Related Articles